بلوچستان

عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق سائلین کے ساتھ نہایت مودبانہ، مناسب، مہذب، عاجزانہ اور مددگار رویہ اختیار کرنے ہدایت کی

کوئٹہ 7جولائی:عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے تمام آفیسران و اہلکاران کو عدالت عالیہ وبلوچستان ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں آنے والے سائلین کے ساتھ نہایت مودبانہ، مناسب، مہذب، عاجزانہ اور مددگار رویہ اختیار کرنے, ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانے اور ان کی مکمل رہنمائی اور کسی بھی قسم کی شکایت کا فوری ازالہ ممکن بنانے کی ہدایت کی ہے.تا کہ عدالتوں میں سائلین کو ایک مثالی ماحول فراہم ہو. مزید یہ کہ کسی بھی اہلکار کے خلاف غیر مناسب رویہ سے متعلق شکایت پر انتہائی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button