اہم خبریںبلوچستان

گوادر ، آل پارٹیز کے زیراہتمام دھرنا چوتھے دن میں داخل، گوادر پورٹ روڈ بلاک

گوادر :  آل پارٹیز کے زیراہتمام دھرنا چوتھے دن میں داخل۔گوادر پورٹ روڈ بلاک۔پورٹ کی سرگرمیاں معطل۔ دھرنے میں آل پارٹیز کے کارکنوں سمیت علاقائی قائدین کی شرکت۔ گوادر،جیونی،پشکان سمیت دیہی علاقوں میں پانی کی قلت اور بجلی کی عدم فراہمی و تعطلی،بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کیخلاف آل پارٹیز کے زیر اہتمام میرین ڈرائیو پر احتجاجی کیمپ ودھرنا چوتھے دن میں داخل ہو گیا۔احتجاجی دھرنا میں میں بی این پی عوامی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکریٹری بی ایس او کے سابق چئیرمین سعید فیض ،پاکستان پیپلز بلوچستان کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری اعجاز حسین بلوچ،بی این پی مینگل کے ضلعی صدر کہدہ علی بلوچ،گوادر مید اتحاد کے سرپرست اعلی حاجی خدا داد واجو,آل پارٹیز کے کنوینر مولابخش مجاہد، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا لیاقت بلوچ،جے یو آئی کے تحصیل امیر مولانا الیاس مجاہد،مسلم لیگ کے ضلعی صدر عثمان کلمتی،پی پی کے ضلعی صدر افضل جان،بی این پی عوامی کی ضلعی صدر نبی بخش بابر،گوادر مید اتحاد کے صدر اکبر رئیس سمیت کارکن شریک ہیں، دھرنا کے باعث میرین ڈرائیو گزشتہ چار روز سے مکمل طور پر بند ہے،جس کی وجہ سے گوادر پورٹ میں سرگرمیاں معطل ہیں،آل پارٹیز کے ترجمان کا کہنا ہیکہ احتجاجی کیمپ ودھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا،ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل پر چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے آل پارٹیز کے احتجاج اور دھرنا کو نظر انداز کرکے انا پرستی پر اتر آیا ہے ،ضلعی انتظامیہ کےسربراہ اور ڈپٹی کمشنر سے مذاکرات اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بغیر احتجاجی کیمپ اور دھرنا جاری رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button