فرنچ اوپن:رافیل نڈال نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پیرس ( اسپورٹس ڈیسک ) سال کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن کے مینز سنگل مقابلوں میں رافیل نڈال نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ ویمنز سنگل میں ماریہ سکاری اور باربورا کرائیچیکوا لاسٹ فور راؤنڈ میں داخل ہو گئیں۔رولینڈ گیروس میں جاری ایونٹ کے مینز سنگل کوارٹر فائنل مرحلے میں نمبر پانچ سیڈ یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس نے نمبر دو سیڈ روسی حریف ڈینیئل میڈیڈیو کو چھ،تین،سات،چھ اور سات،پانچ سے ٹھکانے لگا دیا جبکہ نمبر تین سیڈ اسپینش پلیئر رافیل نڈال نے نمبر دس سیڈ ارجنٹائن کے ڈیگو شوارٹزمین کو چھ، تین،چار،چھ،چھ،چار اور چھ،صفر سے مات دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ویمنز سنگل کے لاسٹ ایٹ مرحلے میں نمبر سترہ سیڈ یونان کی ماریہ سکاری نے نمبر آٹھ سیڈ پولینڈ کی ایگا سوائیٹک کو چھ،چار کے یکساں اسکور سے گھر واپسی کا پروانہ تھما دیا جبکہ ان سیڈ پلیئر جمہوریہ چیک کی باربورا کرائیچیکوا نے نمبر چوبیس سیڈ امریکی حریف کوری گوف کو سات،چھ اور چھ،تین سے شکست دے کر لاسٹ فور راؤنڈ میں نشست پکی کرلی۔