اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم عمران خان کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ،کرونا کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا

پشاور(آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے پشاور کے دورے کے موقع پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کر کے کرونا کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا ، وزیر اعظم کو اس موقع پر کرونا کی صورت حال اور روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔دورے کے موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر مملکت شہریار آفریدی، ثانیہ نشتر، گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان، وزیر اعلیٰ محمود خان اور صوبائی وزیر صحت بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button