پہلا ون ڈے میچ، ویسٹ انڈیز کی آئرلینڈ کو 24رنز سے شکست

0

کنگسٹن : ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں 24 رنز سے شکست دے دی ۔ کنگسٹن میں کھیلے جانے والے مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 270 رنز کا ہدف دیا ، شیمر بروکس 93 اور کپتان کیرن پولارڈ 59 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

جوابی اننگز میں آئرش ٹیم آخری اوور میں245 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ، الزاری جوزف اور روماریو شیفرڈ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں ۔

اس فتح کے بعد میزبان ویسٹ انڈیز کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.