منی بجٹ کو کسی بھی صورت پاس نہیں ہونے دیں گے‘مولانا عبدالواسع

0

کوئٹہ:جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کےلئے پارلےمنٹ مےںمنی بجٹ لا کر عوام کو مزےد مہنگائی کے بوجھ تلے دبانے کی کوشش کررہے ہےں اپوزےشن جماعتےں پارلےمنٹ مےں منی بجٹ کے خلاف بھرپور مزاحمت کےا ہے اور آئندہ بھی کرےں گے منی بجٹ کو کسی بھی صورت پاس نہےں ہونے دےں گے حکومت کے اتحادےوں کو منی بجٹ پر اپوزےشن کا ساتھ ملکر عوام دوست کا کردار ادا کرنا چاہئے ‘ان خےالات کا اظہار انہوں نے بات چےت کرتے ہوئے کےا‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان ڈےموکرےٹک موومنٹ اور جمعےت علماءاسلام پارلےمنٹ مےں ملکر منی بجٹ کے خلاف ملکر احتجاج کرےں گے کےونکہ گزشتہ تےن سالوں کے دوران مہنگائی کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کےلئے ترس رہے ہےں اور حکومت نے عالمی سطح پر پےٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں کمی ہونے کے باوجود ےہاں پر پےٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں اضافہ کےا گےس و بجلی کی قےمتوں مےں کمی نہےں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہےں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت آئی اےم اےف سے قرضے لےکر اپنی مدت پوری کررہی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کے اکثر اداروں کو آئی اےم اےف کو گروی رکھاگےا ہے جس سے ملک کے معاشی حالات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اب بھی وقت ہے کہ حکومت اپنی نااہلی کو ظاہر کرےں اور اخلاقی طور پر حکومت سے علےحدہ ہو جائے وفاقی حکومت پارلےمنٹ کے ذرےعے منی بجٹ کو منظور کرنے کی کوشش کررہے ہےں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہےں دےں گے اس کے خلاف ہر سطح پر پارلےمنٹ کے باہر اور اندر احتجاج کرےں گے انہوں نے کہاکہ آئندہ چند ماہ مےں ملکی سطح پر تبدےلےاں رونما ہورہی ہے اور حکومت بھی جانے والی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.