امارات میں 2020 کے دوران شادیوں کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

0

متحدہ عرب امارات کے مرکزی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ 2020 کے دوران ملک میں شادیوں کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کے دوران 17653 شادیاں ہوئیں جبکہ 2019 کے دوران یہ تعداد 14909 تھیں۔ اس طرح 2020 میں 2744 شادیاں زیادہ ہوئیں۔

معلوم ہوا ہے کہ 2020 کے دوران شادی کے رسم و رواج کی منسوخی اور ان پر آنے والی بھاری اخراجات ختم ہوجانے کے باعث شادی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ شادیاں 20 سے 24 برس کے عمر کے جوڑوں کی ہوئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.