روس کو جارحیت کے حوالے سے واضح پیغام دینا چاہتے ہیں، نیٹو
نیٹو کے سربراہ جینز اسٹالٹن برگ کی یوکرین کےنائب وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔
برسلز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر نیٹو کے سربراہ نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر روس کو واضح پیغام دیناچاہتےہیں۔ یوکرین پر کسی بھی جارحیت کی روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
جینز اسٹالٹن برگ کے مطابق یوکرین کے خلاف فوجی جارحیت کی صورت میں روس کو معاشی اور سیاسی قیمت چکانا ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ روسی جارحیت کی صورت میں ہم یوکرین کے دفاع میں مدد کریں گے۔