
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں مافیا ز کا راج ہے ، بیس سالہ جدوجہد میں بہت سےدھچکوں کا سامنا کرنا پڑا، طاقت ور لوگ میری کردارکشی کیلئے اسکینڈلز اور جعلی خبریں سامنے لائے۔
وزیراعظم نے امریکی اسلامی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان میں لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے تھے کہ مافیاز کے ہاتھوں مار کھائیں گے۔ قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ با ضمیر شخص کسی کےسامنے نہیں جھکتا، نہ ہی اپنی غیرت کا سودا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست کا عزم لے کر سیاست میں آیا، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا میری زندگی کا مقصد ہے۔




