بلوچستان

خضدار میں طویل لوڈشیڈنگ، عوام شدید اذیت کا شکار

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
خضدار، یکم جنوری 2026: خضدار کے علاقے کے وی کوشک کانک فیڈر میں گزشتہ بارہ دنوں سے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق روزانہ رات بارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے کے درمیان بجلی بند کر دی جاتی ہے جو صبح نو بجے بحال ہوتی ہے، جبکہ دن کے اوقات میں بھی بجلی بلا شیڈول آنکھ مچولی کا شکار رہتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دیگر یونین کونسلز میں رات بھر بجلی فراہم کی جا رہی ہے، مگر اس علاقے کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ عوام نے شکایت کی کہ شدید سردی کے باوجود بجلی بند رکھنا ظلم کے مترادف ہے، جبکہ اس کے برعکس بجلی کے بھاری بل بھی ارسال کیے جا رہے ہیں۔
متاثرہ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر خضدار، میر یونس عزیز زہری اور آغا شکیل احمد خضداری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے، غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ کیا جائے اور صارفین کو باقاعدہ میٹر فراہم کر کے لوڈشیڈنگ کا مستقل حل نکالا جائے۔

Related Articles

Back to top button