اہم خبریںپاکستان

سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، گورنرپنجاب

لاہور:  گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، ریاض حکومت نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے یہ تاثر نہ لیا جائے کہ وبا پر قابو پالیا گیا، وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ وبا بیقابو ہوئی تو طبی نظام پر پڑنے والا بوجھ ناقابل برداشت ہوگا ڈاکٹروں کی تجاویز کو سنجیدہ لینا ہوگا، حکومت اپنے وسائل کروناوائرس کے خلاف استعمال کررہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button