اہم خبریںبلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مسلم باغ کے قریب مسافر کوچ اور تیل بردار پک اپ کے درمیان رونما ہونے والے حادثے میں قیمتی جانی نقصا ن پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے

کوئٹہ 13 دسمبر:۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مسلم باغ کے قریب مسافر کوچ اور تیل بردار پک اپ کے درمیان رونما ہونے والے حادثے میں قیمتی جانی نقصا ن پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے اور جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، دریں اثناء وزیراعلیٰ نے قومی شاہراہو ں پر تیل کی غیرقانونی نقل وحمل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی کے باوجود ان گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا نہ ہونا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس امر پر برہمی کا ظہار کیا ہے کہ طویل فاصلہ طے کرکے تیل بردار گاڑی مسلم باغ تک کیسے پہنچی اور راستے میں قانون نافذ کرنے والے کسی ادارے نے گاڑی کو کیوں نہیں روکا، وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ کی جانب سے قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لئے ڈپٹی کمشنروں اور پولیس حکام کو ہائی وے پولیس کے ساتھ موثر لائحہ عمل مرتب کرنے اور تیزرفتاری اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button