عمران خان کو عبوری ضمانت ميں پھر توسيع مل گئی

0

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت ميں ستائیس ستمبر تک توسيع کر دی ہے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں 8 ستمبر بروز جمعرات کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست ضمانت پر سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔

آج ہونے والی سماعت میں وکیل صفائی بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ اس موقع پر جج نے تفتیشی افسر سے پوچھا کیا ملزم شامل تفتیش ہوا ہے؟۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان بذریعہ کونسل شامل تفتیش ہوگئے ہیں، جس پر عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں ستائیس ستمبر تک توسیع کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.