اہم خبریںشوبز

بعض لوگ کورونا کو عام نزلہ سمجھ رہے ہیں، فیصل قریشی

؁ اسلام آباد( آن لائن )پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بہت خطرناک ہے لیکن لوگوں کو اب بھی یہ لگ رہا ہے کہ یہ وائرس ایک عام نزلہ ہے جس سے زیادہ خطرہ نہیں۔سوشل میڈیا اکائونٹ پر ویڈیو پیغام میں فیصل قریشی نے کہا کہ ان کی کچھ مریضوں سے بات ہوئی جن میں کورونا وائرس کی تصدیق 6 سے 8 دن بعد ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ مریضوں نے 3 سے 4 دن کیسے گزارے یہ وہ خود جانتے ہیں، لوگوں کو ان کی تکلیف کا اندازہ نہیں کہ ان افراد نے موت کو کتنی قریب سے دیکھا ہے۔فیصل قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریض ان سے صحیح طرح سے بات بھی نہیں کر پا رہے تھے۔انہوں نے شہریوں سے پرزور درخواست کی ہے کہ خیال کریں اور گھروں پر رہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button