بے امنی، بھتہ گیری، ٹرکوں کو جلانے کیخلاف، ہرنائی میں مکمل شٹرڈاﺅن، تمام بازار بند رہے

0

کوئٹہ (آن لائن) ضلع ہرنائی میں جاری تخریب کاری ،بھتہ گیری،چوری و ڈکیٹی اور کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر چپر رفٹ اور مانگی کے مقامات پر11 ٹرکوں کو مکمل جلانے اور 30 ٹرکوں کے ٹائروں و انجنوں پر فائرنگ کرکے مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے خلاف ضلع ہرنائی کے عوام کی مطالبات کی حل کیلئے ہرنائی عوامی اتحاد کی پلیٹ فارم سے جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے ہفتہ کے روز ضلع ہرنائی بھر میں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال ہوئی ،ضلع کے ہرنائی و شاھرگ شہر اور خوست، ناکس و سپین تنگی بازار مکمل بند رہے۔تاجروں و دوکانداروں نے اپنا کاروبار احتجاجاً بند کرکے تخریب کاری، بھتہ گیری، بدامنی کیخلاف اور مطالبات کی حق میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔جبکہ 26_جون کو ٹرکوں کو جلانے کے واقعہ کے بعد ضلع ہرنائی سے کوئلے کی لوڈنگ اور ترسیل مکمل طور پر احتجاجاً بند ہے ہرنائی عوامی اتحاد کا اجلاس بروز اتوار صبح 10 بجے میونسپل کمیٹی ہرنائی میں ہوگا جس میں احتجاجی تحریک کے آئندہ کے جمہوری اقدامات کا فیصلہ کیا جائیگا ہرنائی عوامی اتحاد کے بیان میں کہاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی ضلع ہرنائی کے عوام و تاجروں ،کول مائینز مالکان و ٹھیکیداروں، مزدوروں اور ٹرانسپورٹروں پر مسلط تخریب کاری، بھتہ گیری اور ٹرکوں کو جلانے و کروڑوں روپے کے نقصانات پہنچانے کے واقعات اور عوام کی احتجاجی تحریک و مطالبات پر مسلسل خاموشی اور بے حسی انتہائی اقسوسناک اور قابل مذمت ہے ،جس کی وجہ سے احتجاجی تحریک کو مذید سخت کرنے پر مجبور ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.