اہم خبریںپاکستان

مریم نواز نے لندن جانے کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے لندن جانے کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی۔لاہورہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مریم نواز نے وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔درخواست میں مزید موقف اختیار کیا کہ لندن میں ان کے والد نواز شریف کی طبعیت بگڑتی جارہی ہے۔ تازہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کو لاحق امراض میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، اس لئے عدالت عالیہ والد کی تیمارداری کے لیے لندن جانے کی اجازت دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button