ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا او-پی-ڈیز سے بائیکاٹ کا معاملہ
کوئٹہ : سیکریٹری صحت نورالحق بلوچ کی یقین دہانی اور عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ طور پر فیصلہ لیا گیا کہ سنڈیمن پراونشل ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں او-پی-ڈی سروسز کل بروز سوموار 8 مارچ کو فعال کردی جائیں گی تمام ڈاکٹر حضرات کل سے او-پی-ڈیز میں اپنی حاضری یقینی بنائیں یقین دہانی کرادی گئی ہے کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں پوسٹوں کی کمی کو فی الفور پورا کرتے ہوئے تمام پوسٹ گریجویٹ ریزیڈینٹس کی جوائننگ یقینی بنائی جائےگی او- پی- ڈی سروسز دوبارہ ایمرجنسی بنیادوں پر فعال کرنے کا فیصلہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وسیع تر عوامی مفاد میں لیا گیا ہے : ینگ ڈاکٹرز