کورونا سے دنیا میں 26 لاکھ اموات، برطانوی سکول آج کھلیں گے

0

نیویارک :   کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد26لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ متاثرین کی مجموعی تعدادبھی 11 کروڑ 72 لاکھ تک پہنچ گئی۔ادھرانگلینڈ میں آج سے سکول کھل جائیں گے ،وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ ان کا ملک کئی ماہ کی پابندیوں کے بعد معمول کی زندگی کی طرف لوٹ رہا ہے ۔ وزیراعظم نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ حتی الامکان احتیاط سے کام لیں اور حکومت کی حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔ اگلے مرحلے میں 29 مارچ سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ چھ کی تعداد میں گھر سے باہر گھومنے کی اجازت دی جائے گی۔ دوسری جانب سربیا کو چین سے ویکسین کی تیسری کھیپ موصول ہو گئی ۔سعودی وزارت اسلامی نے 4 شہروں میں مزید 6 مساجد عارضی طورپر بند کر دی ہیں۔ امریکا میں وبا سے اموات کی تعداد5لاکھ 37ہوگئی،بھارت میں کیسز میں پھر سے تیزی آنے لگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.