جیکب آباد تحصیل گڑھی خیرو میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالتِ میں گرفتار

3

جیکب آباد تحصیل گڑھی خیرو میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالتِ میں گرفتار4 ساتھی فرار قبضے سے بغیر لائسنس پسٹل برآمد ملزمان بھتہ طلبی پمپ پر فائرنگ میں ملوث تھے،پولیس
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد (رپورٹ عبدالباقی)تھانہ گڑہی خیرو کی حدود بائی پاس شہدادکوٹ روڈ کے قریب پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ ہوا ہے پولیس مطابق کچھ دن قبل گڑہی خیرو میں پیٹرول پمپ پر فائرنگ کرکے تاجر سے بھتہ طلب کرنے والے ملزم جاوید علی ولد محمد عثمان لنڈ کو پولیس مقابلے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے ملزم کے قبضے سے 01 بغیر لائسنس پستول برآمد کرلیا گیاملزم کے 04 دیگر ساتھی موقع سے فرار، گرفتاری کیلئے پولیس کا تعاقب جاری ہے۔
‏ملزم کو علاج کے لیے تعلقہ ہسپتال گڑہی خیرو منتقل کر دیا گیا

Comments are closed.