عثمان بزدار جیسے شخص کو وزیراعلیٰ کہنا پنجاب کے عوام کی توہین ہے : عظمیٰ بخاری
اہور : مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پرچی ترجمان صبح صبح چابی والے کھلونل وزیراعلیٰ کی تعریفیں کرنے آجاتے ہیں، عثمان بزدار جیسے شخص کو وزیراعلیٰ کہنا پنجاب کے عوام کی توہین ہے، کارکردگی بتانی نہیں دیکھانی پڑتی ہے لیکن اس چور پارٹی کا کارکردگی سے کیا لینا دینا۔
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرچی ترجمان صبح صبح چابی والے کھلونے وزیراعلیٰ کی تعریفیں کرنے آجاتے ہیں جن لوگوں نے زکوت اور خیرات کھانے کے ریکارڈ بنائے ہوں جو اب ثابت بھی ہوگئے وہ اب ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں جس، شخص کو لاہور کا راستہ معلوم نہیں تھا اسکو پنجاب کے سیاہ سفید کا مالک بنادیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہبازشریف کی انتھک محنت کی بدولت آج لاہور میں بارش کا پانی جمع نہیں ہوتا، شہبازشریف کو لمبے بوٹوں کے طعنے وہ دے رہے ہیں جو خود ایک دن بھی بوٹوں کے بغیر نہیں نکال سکتے، شہبازشریف کے ”خادم اعلیٰ “تھے اس لیے ہر وقت عوام کے درمیان ہوتے تھے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار خود ایک کٹھ پتلی کا خادم ہے، اسکو عوام کے مسائل سے کیا سروکار؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر جو عمران خان کا علاج کررہے ہیں وہ کافی نہیں؟، نوازشریف واپس بھی آئیں گے اور چوتھی بار وزیراعظم بھی بنیں گے، پاکستان کا روشن مستقبل صرف مسلم لیگ(ن) سے ہی وابستہ ہے، ملکی تاریخ یہی بتاتی ہے، نوازشریف کے علاوہ کسی لیڈر میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت نہیں ہے