نوواک جوکووچ کو عارضی ریلیف مل گیا ، آسٹریلوی عدالت کا پیر سے قبل بے دخل نہ کرنے کاحکم
سڈنی : عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو بےدخلی کیس میں عارضی ریلیف مل گیا، آسٹریلین عدالت نے جوکووچ کو پیر سے قبل ملک سے بے دخل نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوکووچ کی بے دخلی کے خلاف اپیل کی حتمی سماعت جمعرات کو ہو گی۔ ورلڈ نمبر ون ٹینس سٹار آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے بدھ کو آسٹریلیا پہنچے تھے۔
میلبورن ائیر پورٹ حکام نے سربین کھلاڑی کو ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا جس کے بعد انہیں سرکاری حراستی ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔