کورونا :بھارتی قسم برطانیہ میں تیزی سے پھیلنے لگی

0

لندن  :  کورونا وائرس کی بھارتی قسم نے برطانیہ کو جکڑ لیا ، صرف ایک ہفتے میں مریضوں کی تعداد 70فیصد بڑھ گئی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں برطانیہ میں 5ہزار 341افراد وائرس سے متاثر ہوئے جب کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 3ہزار 398تھی۔ برطانیہ میں مسلسل تیسرے روز مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے اوپر چلی گئی ،دوسری جانب برطانوی وزیر صحت نے کہا کہ بھارتی وائرس نے پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ مزید مشکل بنادیا ہے ، یہ وائرس40فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے ۔ادھر بھارت میں نئے کیسز میں کمی کے باعث دہلی سمیت متعدد ریاستوں نے آج سے پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا،دہلی نے میٹرو کھولنے کا اعلان کیاہے ۔بھارت میں وبا سے مزید2445افراد ہلاک ہوئے جبکہ 1لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.