امیرِطالبان نے خواتین کے لیے برقع پہننا لازمی قرار دیدیا
طالبان سپریم لیڈر ہبتہ اللہ اخوند زادہ نے خواتین کو گھر سے باہر نکلتے وقت سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہننے کا حکم دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیرِ طالبان ہبتہ اللہ اخوند زادہ کی جانب سے ایک حکم جاری کیا گیا ہے جس میں خواتین کو عوامی مقامات پر سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔