• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

الیکشن کا انعقاد اکتوبر میں ممکن ہوگا ، الیکشن کمیشن کا صدر کے خط پر جواب

web desk by web desk
April 7, 2022
in اہم خبریں, پاکستان
0
الیکشن کا انعقاد اکتوبر میں ممکن ہوگا ، الیکشن کمیشن کا صدر کے خط پر جواب

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کرانےکے حوالے سے صدر مملکت کے خط کا  جواب دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں 90 دن میں الیکشن کرانے سے معذرت کرتے ہوئے صدر مملکت کو جواب  بھجوایا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  شفاف اور غیرجانبدارانہ  الیکشن کے لیے اضافی 4 ماہ  درکار  ہیں، الیکشن کا انعقاد اکتوبر میں ممکن ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حد بندی کے لیے 4 اضافی ماہ درکار ہوں گے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے خط لکھا گیا تھا۔

ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا  کہ قومی اسمبلی توڑنے کے 90 دن میں الیکشن کرانے کی تاریخ دینے کا کہا گیا ہے، آئین کے آرٹیکل48 5(A) اور آرٹیکل 224(2) کے تحت صدر عام انتخابات کی تاریخ مقرر کریں گے۔یاد رہے کہ 3 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو غیرملکی سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے فوری بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے صدر کو سمری ارسال کر دی ہے اور پھر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔

Previous Post

چودھری اقبال گجر کا فرح خان کو بہو تسلیم کرنے سے انکار

Next Post

نگران وزیراعظم کا تقرر : پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے چار نام دیدیے

Next Post
نگران وزیراعظم کا تقرر : پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے چار نام دیدیے

نگران وزیراعظم کا تقرر : پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے چار نام دیدیے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.