ملکینڈ، 11 نومبر 2025: ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم نے تھانہ بازار کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران خوراک سے وابستہ متعدد دکانوں میں حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ایکسپائر شدہ لائسنس کی تجدید کی گئی اور بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے۔ سخاکوٹ میں قائم گھی ملز کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
علاوہ ازیں، پراڈکٹ رجسٹریشن مہم کے تحت مختلف کارخانوں سے گھی کے نمونے حاصل کر کے صوبائی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔ تفصیلی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



