طبقات کی تقسیم ختم کرنے کیلئے یکساں نظام تعلیم ضروری :ثمینہ پیرزادہ
لاہور ( شوبز ڈیسک ) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ اگر معاشرے میں طبقات کی تقسیم کو ختم کرنا ہے تو ملک میں ایک ہی طرح کا تعلیمی نصاب ہونا چاہئے ۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم جتنے مرضی اشارئیے بڑھا چڑھا کرپیش کر لیں لیکن جب تک شرح خواندگی کے اشارئیے اوپر نہیں جائیں گے ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے ،تعلیم ہرحال میں اورہر حکومت کی ترجیح ہونی چا ہئے ۔