قومی خواتین کرکٹرز نے ہائی پرفارمنس کیمپ کومفیدقراردیدیا

0

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی خواتین کرکٹرز نے آف سیزن کے دوران ہائی پرفارمنس کیمپ کو مفید قراردیدیا اور آل راؤنڈر ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ماہر کوچز کی زیرنگرانی کیمپ کے دوران سامنے آنے والی خامیاں دور کی جا رہی ہیں جن کا انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری میں بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ندا ڈار نے اعتراف کیا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف گزشتہ سیریز میں نتائج بہت زیادہ اچھے نہیں رہے جس کے پیش نظر اس کیمپ کے دوران خامیوں کو دور کرنے پر کافی توجہ دی جا رہی ہے ۔ کیمپ میں موجود سدرہ نواز کا کہنا تھا کہ فٹنس اور سکلز کیمپ میں کچھ نئے انداز سے ٹریننگ کرائی جارہی ہے کیونکہ فٹنس لیول کی بہتری سے کارکردگی اور اعتماد میں اضافہ ممکن ہے جبکہ میچ کی صورتحال کو سامنے رکھ کر پریکٹس کرنے سے نہ صرف اپنی کمزوریوں کا علم ہوتا ہے بلکہ بہتری کی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.