زرعی قوانین کیخلاف احتجاج نے مودی حکومت کو ہلا کررکھ دیا، پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی تیاریاں

0

نئی دہلی  : زرعی قوانین کے خلاف ڈٹے کسانوں نے مودی حکومت کو ہلا کررکھ دیا، مظاہرین نے بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کےگھیراؤ کی بھی تیاریاں کرلیں۔ کاشتکاروں نے دلی کی طرف جانے والی بڑی سڑکیں بلاک کر کے احتجاج کیا۔

بھارتی کسانوں کے احتجاج کو 100 روز سے زائد گزر گئے۔ مظاہرین نے ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کی ہائی ویز بلا ک کر دیں۔ ہزاروں مظاہرین نے ہریانہ ایکسپریس وے بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، خواتین کسان کالے کپڑے پہن کرریلیوں میں شریک ہوئیں۔

پنجاب سے 50 ہزار خواتین کسان وومن ڈے پر دلی پہنچیں گی، بھارتی پنجاب میں بچے اوربڑے اپنے تحفظ کے لیے کرپان کے گر بھی سیکھ رہے ہیں، کسان رہنماؤں نے زرعی قوانین واپس نہ ہونے پر پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کررکھا ہے، بھارتی پارلیمنٹ کا دوسرا بجٹ سیشن کل سے شروع ہورہا ہے۔

کانگریس ہریانہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے خلاف 10مارچ کو تحریک عدم اعتماد لا ئے گی، دوسری جانب خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹائم میگزین نے احتجاج میں شریک خواتین کسانوں کو سرورق میں جگہ دی ہے۔ کسانوں کا پیغام تھا انہیں ڈرایا اور خریدا نہیں جا سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.