موجودہ صورتحال میں مکمل لاک ڈاؤن کا خدشہ نظر آرہا ہے ، جام کمال

کوئٹہ : کوئٹہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کووڈ 19 کی تیسری لہر کافی شدید اور خطرناک ہےکورنا کی تیسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہےعوام نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات پیدا ہو جائیں گے بے احتیاطی کے باعث صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہےموجودہ صورتحال بہت نازک ہے ہمیں اسے بالکل آسان نہیں لینا چاہیےعوام میں خوف ہے اور نہ احتیاط کر رہے ہیں حکومت اب سخت اقدامات کریگی اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو کارروائی کی جائے گی موجودہ صورتحال میں مکمل لاک ڈاؤن کا خدشہ نظر آرہا ہے
لاک ڈاؤن اور اس کے سنگین معاشی نتائج سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہونگی وزیراعلی کی تمام کمشنروں اور ڈپٹی کمشنرز کو ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتےہوےماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔



