وزیراعلیٰ بلوچستان کاجنگی بنیادوں پر سیلابی پانی کی گزرگاہوں اور نالوں پر قائم تجاویزات ختم کرنے کا حکم

0

کوئٹہ ( آئی این پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ آبپاشی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو جنگی بنیادوں پر سیلابی پانی کی گزرگاہوں اور نالوں پر قائم تجاویزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے تجاویزات قائم کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے تناظر میں اہم اقدام اٹھاتے ہوئے محکمہ آبپاشی اور ڈی سی کوئٹہ کو جنگی بنیادوں پر سیلابی پانی کی گزرگاہوں اور نالوں پر قائم تجاویزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تجاویزات قائم کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ آبپاشی تجاویزات کے خاتمے کے لیئے بھاری مشنری اور ڈی سی کوئٹہ فورس فراہم کرے اور کارروائی سے چیف سیکرٹری اور وزیر اعلی سیکریٹریٹ کو آگاہ رکھا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کوبند نالوں کی فوری صفائی کے آپریشن کے آغاز اور محکمہ خزانہ نالوں کی صفائی کے لیئے مطلوبہ فنڈز کا فوری اجرا کرے ، آئندہ بارش سے پہلے نالوں کی صفائی اور تجاویزات کو ہر صورت ختم کیا جائے ۔ وزیر اعلی کہا ہے کہ تجاویزات کے ذمہ داروں کی وجہ سے عام شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں نہیں ڈالنے دیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کی ناک کے نیچے نالوں پر تجاویزات اور پلازوں کی تعمیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا اس شہر کا کوئی والی وارث نہیں کہ ہر دوسرا شخص تجاویزات کے دہندہ میں ملوث ہے ۔ متعلقہ محکمے اور ادارے اپنی اتھارٹی قائم رکھیں تو کسی کو تجاویزات قائم کرنے کی ہمت نہ ہو ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قانون کی بالادستی اور عملداری کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں آئندہ بارش سے پہلے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سروے کرکے نقصانات کا تخمینہ لگائے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سروے کی روشنی میں متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.