خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 14 زبانوں میں ہوگا

0

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے حج کے خطبے کا اردو سمیت 14 زبانوں میں ترجمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حرمین شریفین کے امورکے نگراں ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عازمین حج اوردنیا بھر کے مسلمانوں کی سہولت کے لئے خطبہ حج کا اردو سمیت 14 زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔خطبہ حج ہرسال کی طرح مسجد نمرہ عرفات سے دیا جائے گا۔
دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں عازمین حج کو مذہبی یا حج سے متعلق سوالات کے جواب دینے کے لیے روبوٹ گائیڈ متعارف کرا دئیے۔ روبوٹ گائیڈ اردو، عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، فارسی، ترکی، ملاوی، بنگالی، چینیِ اور ہوساوی زبانوں میں عازمین کو سوالوں کے جواب دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.