جاوید اخترچاہتے تھے میں خود کشی کرلوں،کنگنا رناوت
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے مشہورشاعر اوررائٹر جاوید اختر پردھمکیاں دینے اورخودکشی پراکسانے کا الزام عائد کردیا۔
بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ جاوید اختر نے ہریتھک روشن سے معافی نہ مانگنے پرمیری بے عزتی کی اوردھمکیاں دیں۔
جاوید اختر کی جانب سے کنگنا رناوت پرہتک عزت کا مقدمہ کیا گیا ہے۔ ممبئی کی مقامی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ جاوید اختر نے انہیں دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہریتھک روشن کے بارے میں بات کی تو تمہیں اتنا بدنام کردیا جائے گا کہ خودکشی کے سوا کوئی راستہ نہیں رہے گا۔
کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ جاوید اخترچاہتے تھے کہ ان کی دھمکیوں کے دباؤمیں آکر میں خود کشی کرلوں۔ جاوید اخترنے ذہنی تناؤ اورکرب میں مبتلا کیا۔