فرانس، کورونا مریضوں کو اینٹی ملیریا دوا تجویز کرنے پر زور

0

پیرس (آن لائن)فرانس میں ڈاکٹروں کے گروپ نے کورونا وائرس کے مریضوں کو اینٹی ملیریا دوا تجویز کرنے پر زور دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کیگروپ کی آن لائن پیٹیشن پر2 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کردیئے۔آن لائن پیٹیشن شروع کرنے والے ڈاکٹروں کے گروپ میں فرانس کے سابق وزیر صحت بھی شامل ہیں۔فرانسیسی حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے اینٹی ملیریا دوا تجویز کی جائے، کورونا وائرس کے مریضوں کو ابتدا میں اینٹی ملیریا دوا دینے سے پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیمریضوں کو اینٹی ملیریا دوا دینے پر دنیا بھر کے طبی ماہرین متفق نہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.