یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر
تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کر دی.
تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے، درخواست پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب، ملائکہ بخاری اور کنول شوزب نے دائر کی۔
درخواست میں صوبائی وزیر ناصر شاہ کی آڈیو ریکاڈنگ کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی ارکان اسمبلی کو رشوت دیتے رہے، ویڈیو اسکینڈل پر کارروائی مکمل ہونے تک یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔