کپتان نئے ولولے اور طاقت کیساتھ مافیاز کیخلاف جہاد جاری رکھیں گے : فردوس عاشق

0

لاہور :  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ آج ایک نیا رخ اختیار کرنے جا رہی ہے، کپتان ایک نئے ولولے اور طاقت کے ساتھ مافیاز کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبے کے بغیر وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرینگے، کرپشن کے ریکارڈ ہولڈرز اقتدار سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہ سکے، عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم برقرار رہیں گے، وزیراعظم کرپشن سے پاک دو نہیں ایک پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.