چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت پولیس اور لیویز کا مشترکہ اجلاس
کوئٹہ : کوئٹہ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت پولیس اور لیویز کا مشترکہ اجلاس اجلاس میں کوئٹہ سمیت صوبے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلیے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور ڈی جی لیویز بھی موجود ہیں اجلاس کو امن وامان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ عوام کی جان ومال کا تحفظ صوبائی حکومت کی اولین زمہ داری ہے۔ پولیس اور لیویز کو مشترکہ طور پر امن وامان کے قیام میں کردار ادا کرنے کی ہدایت۔
صوبے میں امن وامان کو مزید بہتر کرنے کیلیے اقدامات کئے جارہے ہیں، مطہر نیاز رانا نے مزید کہا خضدار سٹی میں بدامنی کے واقعات کو مدنظر رکھتےہوئے لیویز فورس خضدار کو اختیار دیکر مکمل سٹی میں تعینات کیا جائے گا تاکہ عوام کی جان و مال کی مکمل تحفظ کیا جائے گا لیویز فورس کو بازار میں تعینات کرنے سے موٹر سائیکل چوری ودیگر جرائم میں مکمل کمی ہوگی جس سے خضدار کے عوام مکمل خوش ہونگے
قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں رابطے مضبوط بنائیں اور ایک دوسرے کیساتھ تعاون بڑھائیں ۔ چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا