عمر 118 برس: دنیا کی سب سے عمررسیدہ فرد اولمپک مشعل تھامیں گی
دنیا کی سب سے عمررسیدہ فرد سے ملیے جن کا نام کین تاناکا ہے ۔ وہ اس سال مئی میں جاپان میں اولمپک مشعل اٹھا کر وھیل چیئر پر آگے بڑھیں گی۔
اس وقت دنیا بھر میں ان سے زیادہ عمررسیدہ انسان موجود نہیں اور کین کئی جنگیں، متعدد وبائیں اور دو مرتبہ کینسر کی صورت دیکھ چکی ہیں۔ فوکوکا میں رہنے والے خاتون روزانہ سافٹ ڈرنک پیتی ہیں اور ریاضیاتی کھیل سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔
ان کے محلے کا نام شائم ہے اور جب اولمپک مشعل یہاں سے گزرے گی تو وہ اسے اٹھاکر وھیل چیئر پر ایک سو میٹر دور تک لے جائیں گی۔ اس کے بعد مشعل دوسرے کھلاڑی کو دیدی جائے گی۔ اس اہم موقع کے لئے انہیں نئے جاگنگ جوتے دیئے گئے ہیں جو ان کے خاندان نے جنوری میں ان کی سالگرہ پر انہیں تحفتاً دیئے ہیں۔
انہوں نے اخباری نمائیندوں سے کہا کہ وہ ہمیشہ مصروف رہی ہیں۔ تمام لوگوں کے لئے ان کا پیغام ہے کہ بڑھاپا کوئی روکاوٹ نہیں ہے۔
اگرچہ 2016 کے ریو موسمِ سرما کے گیمز میں برازیل کی 106 سالہ آئیڈا گیمنک نے بھی مشعل تھامی تھی لیکن کین تاناکا نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور وہ اب 118 برس کی ہوچکی ہیں۔