اہم خبریںپاکستان

پرائیویٹ گاڑی کو بچاتے ہوئے آئی جی کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی، گاڑیوں کو نقصان پہنچا ، ترجمان پولیس

اسلام آباد(این این آئی)آئی جی اسلام آباد عامر ذو الفقار کی گاڑی کو حادثہ پیش آیاتاہم آئی جی محفوظ رہے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آبا دکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ،آئی جی عامر ذوالفقار خود بھی گاڑی میں موجود تھے۔ آئی جی اسلام آباد دفتر کے لیے جا رہے تھے کہ اچانک جی نائن اشارے پر پرائیویٹ گاڑی سامنے آ گئی،پرائیویٹ گاڑی کو بچاتے ہوئے آئی جی کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی ،دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ترجمان پولیس کے مطابق الحمداللہ آئی جی اسلام آباد مکمل طور پر محفوظ رہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button