ضلع کشمور میں شادیوں اور خوشی کی تقریبات کے دوران فائرنگ پر مکمل پابندی کے باوجود گلشیر محلہ میں سرعام ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے،
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کشمور
ضلع کشمور میں شادیوں اور خوشی کی تقریبات کے دوران فائرنگ پر مکمل پابندی کے باوجود گلشیر محلہ میں سرعام ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش نظر آتے ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات میں کھلے عام فائرنگ سے شدید خوف و ہراس پھیل رہا ہے، جس کے باعث بچے، خواتین اور بزرگ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شادیوں میں فائرنگ پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو۔
Comments are closed.