سیاست سے روایات اقدار اور شائستگی کا جنازہ سیاسی خانہ بدوشوں نے نکالا ، حافظ حمد اللہ
کو ئٹہ :جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنمااور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ سیاست سے روایات اقدار اور شائستگی کا جنازہ سیاسی خانہ بدوشوں نے نکالا فواد چوہدری اور ان جیسے لوٹے سیاسی قبلہ بدلنے کے بعد عمران کے کپڑے اتارنے میں دیر نہیں کرینگے ان لوگوں نے کل جن کے قصیدے پڑھے آج ان پر کیچڑ اچھال رہے ہیں عمران کس کھیت کی مولی ہے کہ انہیں بخشا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علما اسلام ضلع لورالائی کے ضلعی رہنما صوبائی جنرل کونسل کے ممبر مولوی عبدالحکیم محمد اتمان خیل مولوی محمد رسول اخند زادہ عبدالرف مدنی لورالائی سے اور دیگر علاقوں سے آئے جماعتی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام بند کمروں میں اقتدار کی بندر بانٹ کے قائل نہیں عوام کو حق رائے دہی کا مکمل اختیار دینا انکا آئینی و قانونی حق ہے اس پر ڈاکہ ڈالنا عوام اور ریاست کے ساتھ بدترین ظلم ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی صف میں شامل لوٹے اور سیاسی خانہ بدوش ہجرت کی تیاریاں کررہے ہیں انکی تشکیل جہاں ہوئی یہ وہی بسیرا کرینگے انکی سرپرستی کرنے والے اگر ان سے دست شفقت پھیر لیئے تو یہ بے چارے کسی یوسی کا بی ڈی کونسلر سیٹ بھی نہیں جیت پائیں گے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور جمعیت علما پر حکومتی وزرا کی بے جا اور غیر مہذبانہ تنقید ناقابل برداشت ہے حکومت اپنے بے لگام باولوں کو لگام دیں۔سابق سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ سیاست سے روایات اقدار اور شائستگی کا جنازہ سیاسی خانہ بدوشوں نے نکالا فواد چوہدری اور ان جیسے لوٹے سیاسی قبلہ بدلنے کے بعد عمران کے کپڑے اتارنے میں دیر نہیں کرینگے ان لوگوں نے کل جن کے قصیدے پڑھے آج ان پر کیچڑ اچھال رہے ہیں عمران کس کھیت کی مولی ہے کہ انہیں بخشا جائے۔