اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی رسمیں شروع

0

 کراچی : 2022 شروع ہوتے ہی فنکاروں کی شادیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے، اریبہ حبیب کی شادی کے بعد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی شادی کی رسمیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔

گزشتہ رات صبور علی اور علی انصاری کی مایوں کی رسم ادا کی گئی، جس میں کئی اداکاروں نے شرکت کی۔ صبور علی کی بہن سجل علی اور والد بھی مایوں کی رسم ادا کرتے نظر آئے۔ صبورعلی نے علی انصاری کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی اور ساتھ بسم اللہ کا کیپشن دیا۔

شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے 8 ماہ قبل شوبز انڈسٹری سے وابستہ اس جوڑی نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی منگنی کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کی شادی 10 جنوری تک ہوجائے گی اور ان کے ولیمے کی تقریب ممکنہ طور پر 15 جنوری کو ہوگی، تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.