آل پاکستان حسام الدین و لیاقت مرحوم فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام، پاک شینواری فٹبال کلب نے 2025 ٹرافی اپنے نام کر لی.
خیبر سے (امان علی شینواری )
خیبر کی سرزمین پر کھیلوں کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ آل پاکستان حسام الدین و لیاقت مرحوم فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار اور یادگار اختتام ہوا. فائنل میچ میں شینواری ستوری فٹ بال کلب اور پاک شینواری فٹ بال کلب کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا . میچ مقررہ وقت تک برابر رہنے کے بعد فیصلہ کن مرحلہ پینلٹی ککس تک پہنچا لیکن پاک شینواری فٹبال کلب نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد فائنل ٹرافی اپنے نام کر لی.
فائنل میچ کے مہمانانِ خصوصی کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل سعید، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حسین، تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری اور ٹورنامنٹ اسپانسر ضیاء الحق آفریدی شامل تھے.
گراؤنڈ شائقینِ کھیل سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جہاں ہزاروں تماشائیوں نے دونوں ٹیموں کی بہترین کارکردگی پر بھرپور داد دی اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی.
یہ ال پاکستان فٹ-بال ٹورنامنٹ خیبر سپورٹس کلب کے زیراہتمام منعقد ہوا جس میں 64 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں 32 لوکل اور 32 نان لوکل ٹیمیں نے حصہ لیا.
خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری، چئیرمین وکیل خان اور جنرل سیکرٹری کلیم اللہ شینواری نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنا مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل کے میٹی کھیلوں کے حوالے سے انتہائی زرخیز ہے جس نے فٹبال اور کرکٹ میں ملک کو بین الاقوامی کھلاڑی فراہم کیے ہیں لیکن افسوس کہ آج تک یہاں کوئی سپورٹس کمپلیکس تعمیر نہیں کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ سہولیات کے فقدان کے باوجود ہم نے کھیل کے میدان کو آباد رکھے ہیں اور نوجوانوں کو اپنے وسائل سے مواقع فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 1982 سے خیبر سپورٹس کلب سالانہ اسپورٹس میلہ منعقد کر رہا ہے اور لنڈی کوتل کو ملک بھر میں سب سے زیادہ شائقینِ کھیل کا اعزاز حاصل ہے لیکن افسوس آج بھی اس گراؤنڈ میں تماشائیوں کے لئے بیٹھنے کی جگہ اور کھلاڑیوں کے لیے چینجنگ روم تک نہیں ہے آخر میں خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری نے تمام انے والے مہمانوں ،کھلاڑیوں اور شائقینِ کھیل کا دل سے شکریہ ادا کیا
تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی نے ونر ٹیم پاک شینواری فٹبال کلب کو ایک لاکھ روپے کیش انعام جبکہ رنر اپ ٹیم شنواری ستوری فٹبال کلب کو پچاس ہزار روپے کا انعام پیش کیا اور اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
اس فائنل میچ کے موقع پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل سعید، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حسین، تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری، تعمیر گروپ کے ضیاء الحق آفریدی، مراد حسین آفریدی، کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر مجیب شینواری سمیت قومی مشران اور ہزاروں شائقینِ کھیل نے شرکت کی.
لنڈی کوتل کا یہ فٹبال میلہ نوجوانوں کے جذبے، امن، اور کھیل سے محبت کی ایک شاندار مثال ہے
Comments are closed.