اہم خبریںپاکستان

بھارت کی کنٹرول لائن پر ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ، 45 سالہ شہری زخمی

اسلام آباد :  بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر آگ اور خون کا کھیل شروع کر دیا، کنٹرول لائن پر فائرنگ سے 45 سالہ شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا، بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی معمول بنا لی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، بھارتی فوج کی چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 45سالہ شہری زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر مارٹرگولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، زخمی شہری کو طبی امداد فراہم کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button