بلوچستان

قائد اعظم کے نقش قدم چل کر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے، ضیاء لانگو

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کا آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا اور آ ج ہم ان ہی کی وجہ سے آزاد قوم کی حیثیت سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ بانی پاکستان محمد علی جناح ایک بااصول، انصاف پسند اور جرات مند مدبر رہنما تھے اورتحمل،برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناح کا خواب تھا۔انہوں نے کہا کہ قائد کا پیغام اتحاد، تنظیم اور ایمان آج بھی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے اوران کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو عظیم سے عظیم تر ملک بنانے کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کا رلانا ہوں گی۔انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 73 یوم وفات پر ان کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button