لوہانسک پر مکمل قبضے کے بعد روس کے ڈونیسک ریجن پر حملے تیز
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس فوج نے لوہانسک پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ڈونیسک ریجن پر حملے تیز کر دیے۔
منگل کے روز ڈونیسک خطے کے متعدد شہروں پر میزائل برسائے گئے۔ ایک مارکیٹ پر میزائل گرنے سے دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔
یوکرینی حکام کے م طابق لوہانسک سے پسپائی اختیار کرنے والی یوکرینی افواج ڈونیسک کے خطے میں پوزیشن سنبھال رہی ہیں تاکہ روسی فوج کی پیشقدمی کو روکا جاسکے۔
ڈونیسک اور لوہانسک میں جاری روس نواز علحیدگی پسند تحریک ہی یوکرین پر روسی حملے کا باعث بنی تھی۔