• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

سینیٹ میں اپوزیشن 2 حصوں میں بٹ گئی، پی ڈی ایم سے پیپلزپارٹی کے راستے جدا

web desk by web desk
April 5, 2021
in اہم خبریں, پاکستان
0
سینیٹ میں اپوزیشن 2 حصوں میں بٹ گئی، پی ڈی ایم سے پیپلزپارٹی کے راستے جدا

اسلام آباد : سینیٹ میں اپوزیشن دو حصوں میں بٹ گئی، ایوان میں نون لیگ، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کی گروپ بندی، اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پر احتجاج کیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی تین جماعتوں نے یوسف رضا گیلانی پر سوالات اٹھا دیئے، نون لیگ کے سینیٹر اعظم رفیق تارڑ کا کہنا تھا کہ 12 مارچ کو ایوان میں جو کچھ ہوا وہ سب کو پتہ ہے، اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں حکومتی ارکان سے ووٹ لئے گئے، اس معاملے پر ہمارا دل رنجیدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 27 لوگ اپنی الگ اپوزیشن کے طور پر کردار ادا کرتے رہیں گے۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بارہ مارچ کو خفیہ کیمروں نصب کر کے ایوان کے تقدس کو پامال کیا گیا، یہ گیم پلان کس کا تھا، انہیں بے نقاب کرنے کیلئے تحقیقات ہونی چاہئیں، اپوزیشن لیڈربنانے کیلئے پانچ تحفے بھجوائے گیے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر زنے اعظم نذیرتارڑ کے ریمارکس پراحتجاج کیا، ان کا موقف تھا کہ تحفہ کہنا درست نہیں۔ گیلانی کی حمایت کرنے والے سینیٹرزکے احتجاج پر ایوان میں شورشرابہ شروع ہو گیا۔

Previous Post

ایسٹر کے موقع پر لاہور اور سبی سے 6 دہشتگرد گرفتار، ایک کارروائی کے دوران ہلاک

Next Post

وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے سبب ملتوی

Next Post
وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے سبب ملتوی

وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے سبب ملتوی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.