کوروناوائرس،ماں کی خدمت کرتے ہوئے بیٹا بھی کرونا سے جاں بحق
پیرس(آن لائن)ماں کے بعد بیٹا بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گیا ۔ماں کی وفات کے چند دنوں بعد بیٹا موت کے منہ میں چلا گیا ۔تفصیل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سرگرم رکن اور سابق جنرل سیکرٹری طاہر گواریہ کی نانی اماں گزشتہ دنوں کرونا وائرس سے انتقال کر گئیں تھیں ۔اپنی والدہ کی خدمت پر معمور ماں کی وفات کے بعد قرنطینہ چلا گیا تھا ،جہاں اپنی والدہ کی طرح کرونا وائرس کا مقابلہ کرتے کرتے جان کی بازی ہار گئے ۔پاکستانی کیمونٹی کی اس وقت تک اٹھارہ سے زائد اموات ہو چکی ہیں ۔اور ایک سو سے زائد افراد اس وائرس میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں ہیں ۔