فرانس میں چاقو کے حملے سے2افراد ہلاک 9 زخمی
پیرس (آن لائن) عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر رومنز سرسائر میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے 2 افراد کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا۔ چاقو بردار شخص ایک شاپنگ مال میں داخل ہوا اور ایک دکاندار پر وار کرکے اسے قتل کردیا اور اس کے بعد وہاں موجود 2 گاہکوں پر بھی وار کیے۔حملہ آور شاپنگ مال سے باہر نکلا اور راہگیروں پر پے در پے وار کیے، اس دوران پولیس پہنچنے پر چاقو بردار شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے تعاقب کے بعد پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے ہاتھوں دو شہری ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔