بلوچستان

صوبے میں اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے عوام کی ترقی کو یقینی بنائینگے ، نورمحمد دمڑ

سنجاوی : صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ضلع زیارت،ہرنائی سمیت صوبہ بھر میں اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے بناکر عوام کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کا دورہ کرنے کے دوران تاندہ ونی کے علاقے میں پارٹی کارکنوں، قبائلی معتبرین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل انکا اولین ترجیحی ہے حلقہ انتخاب کے مسائل بے شمار ہے تمام مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہوں ماضی عوام کے اجتماعی نوعیت کے کام پر توجہ نہ دینے کے باعث حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع مسائلستان بنے ہوئے ہے گزشتہ تین سال میں حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کے اجتماعی نوعیت کے منصوبوں کو ترجیحی دے کر وفاق اور صوبائی حکومت سے اربوں روپوں کا فنڈز منظور کراکریا ہے وفاقی و صوبائی حکومت کے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے متعلقہ محکموں سے مسلسل رابطہ میں ہوں تاکہ عوام کے وسیع تر مفاد میں ترقیاتی منصوبے بروقت پایہ تکمیل تک پہنچا کر انکے ثمرات سے نچلی سطح پر عوام کو مستفیدکرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت، تعلیم، پانی اور مواصلات کے شعبوں کو موجودہ حکومت نے اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھا ہے اور ان شعبوں کی ترقی پر وفاق اور صوبائی حکومت کا خصوصی توجہ دے کر ان شعبوں کی بہتری کے لئے مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ ہم بلند وبانگ دعویں نہیں بلکہ عملی کام کرتے ہے ماضی میں نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت اور مذہبی جماعتوں نے قوم پرستی اور مذہب کے نام پر حلقے کے سادہ لوح عوام سے ووٹ لیکر اقتدار پہنچنے کے بعد عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کے بجائے اپنے ذاتی کاروبار کوبڑھانے میں مصروف عمل رہے انہوں نے کہاکہ اب یہ نام نہاد پشتون قوم پرست اور مذہبی جماعت حلقہ انتخاب میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ حواست باختہ ہوگئے اور ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں لیکن حلقے میں جاری ترقی منصوبوں کی راہ میں کسی قسم کی رکاؤٹ کو برداشت نہیں کرینگے کا بلکہ ترقی کاعمل جاری رہے گا،اس موقع پرعوام نے صوبائی وزیر کو علاقے کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا میر ی ذمہ داری ہے۔ میرے دروازے آپ کیلئے ہروقت کھلے ہیں، انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ علاقے کے مسائل کو دیر پا بنیادوں پر حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا تاندہ ونی پہنچنے پر پارٹی کارکنوں قبائلی معتبرین نے صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button