اہم خبریںبین الاقوامی
مہنگائی کیخلاف احتجاج،راہول گاندھی سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچے

نئی دہلی : کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران بطور احتجاج سائیکل پر پارلیمنٹ ہائوس پہنچے ،سائیکل کے آگے گیس سلنڈروں اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں پلے کارڈز لگائے گئے تھے ۔اس موقع پر متعدد اپوزیشن رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اپنے ایک ٹویٹ میں راہول گاندھی نے سائیکل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی آواز ہے کہ مہنگائی کم کرو۔غریبوں کو مارنا بند کرو،پارلیمنٹ میں ان سوالات پر بحث کرو۔ اس سے قبل صبح راہول گاندھی نے اپوزیشن رہنمائوں کو ناشتے پر مدعو کیاتھا۔گزشتہ ہفتے وہ کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹریکٹر پر پارلیمنٹ ہائوس آئے تھے ۔




